Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com

بلاول پہلے وزیراعظم بنیں پھر اپنی بیٹی کی شادی ان سے کروں گی .اداکارہ نادیہ خان

اسلام آباد(پوائنٹ پاکستان)معروف مارننگ شو میزبان و اداکارہ نادیہ خان نے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی شادی سے متعلق اپنی رائے کا اظہار کیا ہے۔نادیہ خان اور پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما عثمان ڈار
کے پروگرام ‘جشنِ کرکٹ’ کے مہمان بنے جس میں دونوں نے شو کے میزبان شہزاد اقبال کے دلچسپ سوالات کے جواب دیے۔۔دوران گفتگو شہزاد اقبال نے نادیہ خان سے سوال کیا کہ ‘اگر بلاول داماد بننا چاہیں تو خوشی خوشی قبول کریں گی؟’ اس پر نادیہ تھوڑا حیران ہوئیں اور ہنستے ہوئے کہا کہ یہ کیسا سوال ہے، بعدازاں انہوں نے سوال کا جواب مثبت دیا اور کہا کہ کیوں نہیں۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ اچھی بات یہ ہوگی کہ بلاول پہلے وزیراعظم بنیں پھر شادی کریں۔احساس ہوا ہے کہ پاکستان میں خواتین سیاستدان کی کمی ہے۔نادیہ نے پروگرام میں بتایا کہ وہ اب سیاست میں دلچسپی لینے لگی ہیں اور انہیں اب احساس ہوا ہے کہ پاکستان میں خواتین سیاستدان کی کمی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ یہ اہم نہیں کہ میں مستقبل میں کون سی پارٹی میں شامل ہوتی ہوں، میں جو بھی کام کروں گی وہ نظر آئے گا۔دوسری جانب معاون خصوصی عثمان ڈار نے نادیہ خان کو پی ٹی آئی جوائن کرنے کی پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ اگر یہ پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کریں گی تو ہم خود انہیں لینے جائیں گے۔۔

اپنا تبصرہ بھیجیں