Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com

ایک سال سے پڑ ی بچے کی لاش کو ہسپتال انتظامیہ دفنانا ہی بھول گئی

کویت(پوائنٹ پاکستان ویب ڈیسک)بین الاقوامی میڈیا کے مطابق کویت میں کورونا کی وجہ سےپچھلے سال لگائے گئے مکمل لاک ڈاؤن کے دوران خاتون کے ہاں مردہ بچے کی پیدائش ہوئی تھی۔بچے کے والد ین کے وکیل کے مطابق ہسپتال کی انتظامیہ نے والدین سے کووڈ پابندیوں کی وجہ سے بچے کی تدفین کی اجازت طلب کی تھی۔
تاہم ایک سال بعد والدین پر یہ حقیقت اس وقت آشکار ہوئی جب ہسپتال کے عملے کو مردہ خانے کی صفائی کے دوران بچے کی ایک برس پرانی لاش ملی جس پر ہسپتال کا عملہ دنگ رہ گیا۔
وکیل کا کہنا ہے کہ اس کے بعد بچے کے والدین کو ہسپتال انتظامیہ نے کال کرکے پیش آئے واقعے پر معافی مانگی، یہی نہیں ہسپتال کے ڈائریکٹر کی طرف سے بچے کے والد کو چاکلیٹ کا باکس دے کر منانے کی کوشش بھی کی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں