گلوکار چاہت فتح علی خان کا فیس بُک اکاؤنٹ ہیک ہو گیا

پوائنٹ پاکستان:(عمر بھنڈر) شوقیہ گلوکار اور سوشل میڈیا اسٹار چاہت فتح علی خان کا فیس بُک اکاؤنٹ ہیک ہو گیا، ہیک ہونے کے بعد چاہت فتح علی خان نے اپنا نیا اکاؤنٹ بنا لیا ہے۔

چاہت فتح علی خان سے نئے اکاؤنٹ کے بارے میں تصدیق کرنے کے لیے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے وجہ یہ بتائی کہ پرانا اکاؤنٹ کسی نے ہیک کر لیا ہے ، ان کا کہنا تھا کہ اب نیا اکاؤنٹ اسی وجہ سے بنایا ہے۔
واضح رہے ان کے پرانے اکاؤنٹ میں بہت کم عرصہ میں 20 ہزار سے زائد فالورز ہو گئے تھے ، ان کی وڈیوز پر ہزاروں ویوز آتے تھے ، البتہ ان کے آفیشل پیج پر 2 ہزار فالورز ہیں۔

خیال رہے چاہت فتح علی خان کا اصل نام کاشف رانا ہے ، لندن میں مقیم ہوتے ہیں اور پیشے کے اعتبار سے ٹیکسی ڈرائیور ہیں ، منفرد اور انوکھے انداز میں گائکی ان کی وجہ شہرت بنی ۔ “تن تانا تن “گانے نے انہیں شہرت کی بلندیوں پر پہنچایا۔
یہ بھی پڑھیں: چاہت فتح علی خان کا گانا” تن تانا تن ” ریلیز ہونے سے قبل ہی مقبول

اپنا تبصرہ بھیجیں