لاہور:(پوائنٹ پاکستان) پی ایس ایل 7 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرنے والے عظیم آل راؤنڈر شاہد آفریدی ٹورنامنٹ سے دستبردار ہوگئے۔انہوں نے پاکستان سپر لیگ کے بقیہ میچز کھیلنے سے معذرت کرلی ہے۔
اسٹار کرکٹر شاہد آفریدی نے مداحوں کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ پی ایس ایل اچھے نوٹ پر ختم کرنا چاہ رہا تھا،انہوں نے کہا کہ بیک انجری بہت پرانی ہے جس کے سبب میری گردن، کمر اور پاوں کی انگلیاں بھی جواب دے چکی ہیں۔
شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ اب تو برداشت بھی ختم ہوچکی، معذرت کرتا ہوں کہ پوری پی ایس ایل نہیں کھیل سکا۔
یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل : شاہد آفریدی نے بدترین ریکارڈ اپنے نام کر لیا




