کراچی :(پوائنٹ پاکستان) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرنے والے آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے بدترین ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف میچ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے باؤلرز کے لیے ڈراؤنا خواب ثابت ہوا اور یونائیٹڈ نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 229رنز بنائے،گلیڈی ایٹرز کے تمام ہی باؤلرز ناکامی سے دوچار ہوئے لیکن یہ میچ پی ایس ایل میں اپنا آخری سیزن کھیلنے والے شاہد آفریدی کے لیے یہ میچ سب برا خواب ثابت ہوا۔
شہرہ آفاق آل راؤنڈر شاہد آفریدی کو 4 اوورز کے کوٹے میں ایک وکٹ کے عوض 67 رنز کی پٹائی برداشت کرنا پڑی اور وہ پاکستان سپر لیگ کی تاریخ میں چار اوورز کے کوٹے میں سب سے زیادہ رنز دینے والے باؤلر بن گئے ہیں، سوشل میڈیا پر ان کے مداح افسردہ دکھائی دے رہے ہیں۔
I love this man.🥺❤️
Shahid Afridi has all my respect.
This man is something beyond words.🥺#Afridi.pic.twitter.com/ZGszmvBWw1— Maham Gillani (@dheetafridian__) February 3, 2022




