لاہور:( پوائنٹ پاکستان) معروف اداکار احسن خان اور عائشہ عمر کی جوڑی ان دنوں اپنی فلم “رہبرا ” کی تشہیر میں پورے جوش و خروش کے ساتھ مصروف ہیں، اور گزشتہ چند دنوں سے دونوں کی پردے کے پیچھے کی کئی ویڈیوز اور تصاویر بھی سوشل میڈیا پر زیر گردش ہیں۔
ایسی ہی ایک پردے کے پیچھے ( بی ٹی ایس ) ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہو رہی ہے، جس میں دونوں کو کریانے کی دکان میں شوٹ کراتے دیکھا جاسکتا ہے۔
Ayesha Omar and Ahsan Khan’s romantic BTS for their movie “Rehbra’s” promotion – Showbiz Pakistan #rehbramovie #AhsanKhan #AyeshaOmar pic.twitter.com/CxnLtw4K8Z
— Omer Bhinder (@OmerBhinder36) June 30, 2022

اداکار احسن سفید شرٹ کے ساتھ کیمل رنگ کا ٹو پیس سوٹ پہنے گروسری کارٹ میں پھنسے نظر آرہے ہیں اور عائشہ کی جانب بڑے رومینٹک انداز سے دیکھ رہے ہیں۔
دوسری جانب خوبصورت حسینہ عائشہ عمر ایک وضع دار ٹو پیس لباس میں نظر آرہی ہیں، انہوں نے بغیر آستین کا پیپلم پہن رکھا ہے جس میں دائیں طرف فریل دیا گیا ہے اور ممکنہ طور پر نیچے والے حصے میں کینکن بھی ہے۔ ساتھ ہی اس پر سلور کلر کی ایک بیلٹ بھی موجود ہے جبکہ ان کا پورا چمکیلا لباس بیبی بلیو رنگ کا ہے۔
ویڈیو میں عائشہ بھی احسن کی طرف دیکھ رہی ہیں اور بظاہر ایسا لگتا ہے کہ جیسے دونوں باتیں کر رہے ہیں۔ سوشل میڈیا صارفین ان پر شدید تنقید کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔

واضح رہے رہبرا ایک رومینٹک کامیڈی اور ایکشن سے بھرپور بہترین فلم ہے جو 24 جون کو ملک بھر میں ریلیز ہوئی ہے۔




