لاہور:( پوائنٹ پاکستان) گزشتہ چند روز سے سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک پر پاکستانی شاعرہ طاہرہ سرا کا کلام پڑھنے والے سوناندہ شرما کی وڈیو وائرل ہو رہی ہے ۔
پہلی گل اے ساری غلطی میری نئیں
اچھا چل جے ہے وی اے تے کی میں تیری نئیں
او کہندا اے پیار تے جنگ وچ جائز اے سب
میں کہنی آں پیار وچ ہیرا پھیری نئیں
میری من تے آپنے آپنے راہ پئیے
کی کہنا اے جنی ہوئی بتھیری نئیں
Sunanda Sharma Punjabi poetry viral on social media pic.twitter.com/WSiUfXXq1r
— Omer Bhinder (@OmerBhinder36) July 3, 2022
سوناندہ شرما کون ہے ؟
بھارتی پنجاب سے تعلق رکھنے والی سوناندہ شرما مشہور گلوکارہ ،اداکارہ اور ٹی وی شو کی میزبان بھی ہیں ، گلوکارہ پہلے پہل کور سانگز یوٹیوب پر اپلوڈ کیا کرتیں تھیں ، کور سانگز کافی مقبول ہوئے جس کے بعد گلوکارہ نے اپنے خود کے گانے ریلیز کئے جو کافی مقبول ہوئے ، ان کے مشہور گانوں میں ایک گانا ” دوجی واری پیار ہویا سوہنیا دوجی وار وی تیرے نال” بہت زیادہ مقبول ہوا، اس گانے کے یوٹیوب پر ساڑھے 4 سو ملین کے لگ بھگ ویوز ہیں ۔
پاکستان میں بہت سارے لوگ ٹک ٹاک پر شاعری کی وڈیو وائرل ہونے کے بعد سے اسے پاکستانی شاعرہ سمجھ رہے تھے، لیکن یہ شاعری پاکستانی شاعرہ طاہرہ سرا کی ہے ، سونندہ کو شاعری سے بے حد لگاؤ ہے ، یہی وجہ ہے وہ اکثر شاعری سے ریلیٹڈ وڈیوز شئیر کرتی رہتی ہیں۔
ٹک ٹاک پر جو وڈیو وائرل ہے وہ بھارت کے معروف پنجابی ٹی وی چینل ” پی ٹی سی پنجابی” کے پروگرام کا ایک کلپ ہے۔
ٹی وی چینل پی ٹی سی پنجابی کے پروگرام” ہنر پنجاب دا ” کی میزبان سوناندہ شرما ہیں ، سونندہ نے یہ شعر پروگرام کے دوران پڑھا تھا جسے خوب پسند کیا گیا ، لیکن یہ کلپ پاکستان میں وائرل ٹک ٹاک پر اپلوڈ ہونے کے بعد ہوا۔




