لاہور:( پوائنٹ پاکستان)پاکستانی ڈرامہ و فلم انڈسٹری کی اداکارہ مہوش حیات نے گھوڑے کے ساتھ اپنی تصویر شیئر کی تو مداحوں نے اس پر خوب دلچسپ تبصرے کیے۔

مہوش حیات نے اپنے فیس بک اکاؤنٹ پر گھوڑے کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی تو اُن کے فین خوب محظوظ ہوئے، ایک من چلے نے تو مہوش کو محتاط رہنے کا مشورہ بھی دیدیا۔
تصویر میں مہوش حیات نے گھوڑے کو خود سے بہت قریب کر رکھا ہے، تصویر کی کیپشن میں ( connected) لکھا ہے ۔
مہوش کے کئی مداحوں نے بھی اس دوران تبصرے کیے،ایک مداح نے لکھا کہ گھوڑا بہت خوش قسمت ہے، جسے گلے لگایا گیا، یہاں کتنی لڑکے ہیں ،جو آپ کو گلے لگانا چاہتے ہیں۔




