نوجوان فاسٹ باؤلر محمد حسنین کا بولنگ ایکشن غیر قانونی قرار

پوائنٹ پاکستان:( ویب ڈیسک) پاکستان کے نوجوان فاسٹ باؤلر محمد حسنین کے بولنگ ایکشن کو غیر قانونی قرار دے دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے محمد حسنین کے بولنگ ایکشن کے ٹیسٹ کی رپورٹ جاری کی گئی ہے جس میں نوجوان فاسٹ بولر کے ایکشن کو غیر قانونی قرار دیا گیا ہے،رپورٹ کے مطابق محمد حسنین کا بولنگ ایکشن غیر قانونی قرار دیے جانے کے بعد انہیں ہر قسم کی کرکٹ میں بولنگ کرانے سے روک دیا گیا ہے،محمد حسنین ایکشن کی درستگی تک بولنگ کے لیے معطل رہیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے ک حسنین کی ایک سے زائد گیندوں پر ٹیسٹ میں اعتراض سامنے آیا جس کے باعث محمد حسنین کا بولنگ ایکشن غیر قانونی قراد دیے جانے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل : شاہد آفریدی نے بدترین ریکارڈ اپنے نام کر لیا

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ محمد حسنین اپنا بولنگ ایکشن درست کرکے دوبارہ ٹیسٹ دیں گے، محمد حسنین بولنگ ٹیسٹ کلیئر ہونے پر ہی دوبارہ ایکشن میں آ سکیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں