لاہور:( پوائنٹ پاکستان) پاکستان کی مقبول اداکارہ حاجرہ یامین تاحال غیر شادی شدہ ہیں ، ان کا شمار پاکستان کی ان چند اداکاراؤں میں ہوتا ہے جو بہترین اداکاری نبھانے کے لئے اپنی انرجی استعمال کرتی ہیں۔ انہوں نے اپنے کیرئیر کا آغاز 2011 میں تھیٹر سے کیا تھا اور بھرپور محنت اور جدوجہد کے بعد انہیں اپنی محنت کا پھل پلا اور آج انہیں ڈرموں میں لیڈنگ رول فراہم کئے جاتے ہیں۔ بتاتے چلیں 34 سالہ حاجرہ یامین تاحال غیر شادی شدہ ہیں ۔
حاجرہ یامین کے مشہور ڈرامے آس، پجارن، بھولی بانو ، تو دل کا کیا ہوا، تیری رضا ، باندھی ، تعبیر ، شہر محل اور جلن ہے، جبکہ اداکارہ فلموں میں بھی اپنا لوہا منوا چکی ہیں۔ ان کی مشہور فلم ” مان جاؤ ناں ” ہے۔
حاجرہ یامین کا گزشتہ دنوں وائرل ہونے والا بیان
حاجرہ امین کی بات کی جائے تو وہ عموما سنجیدہ کرداروں میں ہی نظر آتی ہیں ان کو کافی پسند بھی کیا جاتا ہے ۔ گزشتہ دنوں ان کا بچوں کا ٹک ٹاک ایپ کو استعمال کرنے سے متعلق ایک بیان کافی وائرل ہوا تھا ، پاکستان کی بڑی ویب سائٹس اور اخبارات نے ان کے بیان کو کافی رپورٹ کیا تھا ،انہوں نھ کہا تھا کہ ٹک ٹاک سے آج ہر کوئی پیسے کما رہا ہے جو کہ ابہت اچھی بات ہے پیسے کمائیں ضرور لیکن اس ایپ کا بچوں کی طرف رخ موڑ دینا اچھی بات نہیں ہے ۔ایک انٹرویو میں حاجرہ یامین نے کہا کہ آ ج کل بچے بھی ٹک ٹاک پر وڈیوز شئیر کررہے ہوتے ہیں ان پر توجہ دینے کی ضرورت ہے ان کی رہنمائی کی ضرور ت ہے اور وہ رہنمائی والدین کو کرنی چاہیے ۔
اداکارہ نے مزید کہا تھا کہ ٹک ٹاک جیسے پلیٹ فارم پر عمر کی کوئی قید یا حد مقرر نہیں ہے اس لئے جس کا جو دل چاہتا ہے وہ کررہا ہے والدین خصوصی طور پر توجہ دیں۔




