ہم پولیو کے خاتمے کے بالکل قریب ہیں، دنیا پاکستان کیساتھ کھڑی ہو ،وزیر صحت عبد القادر پٹیل

برلن (پوائنٹ پاکستان)وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے کہا ہے کہ ہم پولیو کے خاتمے کے بالکل قریب ہیں، دنیا پاکستان کیساتھ کھڑی ہو ، ڈبلیو ایچ او ورلڈ ہلیتھ سمٹ میں پولیو کی کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں کے باوجود حکومت نے پولیو کے خاتمہ کیلئے ہر ممکن کوشش جاری رکھی ہوئی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ ستائیس سے زیادہ پولیو ورکرز پاکستان کو پولیو سے پاک کرنے کلئے اپنی جانوں کا نزرانہ پیش کرچکے ہیں۔
وفاقی وزیر نے کہاکہ افواج پاکستان مشکل ترین علاقوں میں بھرپور انداز میں پولیو ورکرز کی سیکورٹی میں بھرپور مدد کر رہے ہیں جو کہ لائق تحسین ہے ۔ انہوںنے کہاکہ جامعہ ال اظہر یونیورسٹی کے شیخ العرب کا مفتی پروفیسر ڈاکٹر طیب کا فتوی پاکستان اور مسلم دنیا کیلئے پیغام ہے کہ بچوں سے صحت کا حق چھیننا اسلام کی تعلیمات کے منافی ہے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ ہم پولیو کے خاتمے کے بالکل قریب ھیں دنیا پاکستان کیساتھ کھڑی ہو۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ پاکستان پولیو کے خاتمے کیلئے موثر ترین اقدامات کو یقینی بنارہاہے۔
جرمن اکنامک وزیر سونجا شولز نے کہاکہ دنیا میں کوء جگہ محفوظ نہیں اگر ہم نے پولیو کا مکمل خاتمہ نہ کیا۔جرمنی نے گلوبل پولیو کے خاتمے کیلئے 23 ملین یورو کا اعلان کیا ،سعودی عرب نے گلوبل پولیو کے خاتمے کیلئے ایک کڑوڑ ڈالر کا اعلان کیا ۔بل گیٹس نے دنیا میں گلوبل پولیو کے خاتمے کلئے 1.2 بلین ڈالر کا اعلان کیا ۔آسٹریلیا نے گلوبل پولیو کے خاتمے کلئے 43.55ملین ڈالڑ ،فرانس نے 50 ملین یوروز ،کوریا نے 3.2 ملین ڈالرز کا اعلان کیا ۔ سی ای او گاوی نے کہاکہ پولیو ورکرز پاکستان کے اصلی ہیروز ہیں۔ روشیل ویلنسکی دائڑیکٹر سی ڈی سی امریکہ نے کہاکہ پولیو کے حالیہ کیسز جو کہ اسرائیل اور لندن میں نظر آئے ہیں وہ دنیا کو دوبارہ پولیو کے خطرے سے مل کر مقابلہ کرنے کلئے یکجا کرنے کلئے کافی ہیں۔پاکستان کے وفد میں سفیر پاکستان ڈاکٹر فیصل، پولیو کے نیشنل پروگرام منیجر، اور میجر جنرل عامر اکرام بھی موجود تھے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں