زندگی میں چست و توانا رہنے کے لیے کونسی غذائیں استعمال کی جائیں؟

پوائنٹ پاکستان: (صحت) اگر آپ زندگی میں چست و توانا اور بیماریوں سے محفوظ رہنا چاہتے ہیں تو مندرجہ ذیل بیان کی گئی غذائیں استعمال کرنے کی عادت ڈال لیں۔

» روزانہ ایک دیسی لہسن ضرور کھائیں، ناشتے میں ابلے ہوئے انڈے کا استعمال لازمی کریں اور ناشتے کے وقت ایک سیب کا استعمال کریں۔

» گھی کی روٹی کی بجائے خشک روٹی استعمال کریں جبکہ دن میں 12 گلاس پانی ہر صورت پیئں اور ایک دن چھوڑ کر تخم ملنگہ یا اسپغول چھلکا کا استعمال بھی ضرور کریں۔

» سونف، ادرک ، دار چینی،پودینہ اور چھوٹی الائچی تمام چیزیں تھوڑی مقدار میں لے کر انکا قہوہ بنا کے ایک ایک کپ پئیں ،زیادہ فائدے کے لیے آدھا لیموں بھی ملا لیں، ایک دن چھوڑ کر ایک دن پیئں۔

» روزانہ پانچ سے سات کجھوریں کھائیں، صبح کے وقت 12 عدد بھگو کے رکھے ھوئے بادام چھیل کر کھائیں۔

» بوتل اور ڈبے والے جوسز ترک کر دیں۔ بہت نقصان دہ ہیں۔ان کی جگہ گھر میں بنا کر تازہ پھلوں کے جوسز کا استعمال کریں۔

» روزانہ اپنے ہاتھ کی ہتھیلیوں اور پاؤں کے تلووں پر تیل لگا کر سونے کی عادت بنا لیں اور ناف میں تین قطرے تیل ڈالیں۔ یہ عادت آپ کو کافی بیماریوں سے محفوظ رکھیں گی ۔

» پانچ وقت نماز کی پابندی اور روزانہ قرآن پاک کی تلاوت کی عادت ڈال لیں اس کے علاؤہ تھوڑا سا وقت جب بھی ملے اللّٰہ عزوجل کا ذکر کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں