درفشاں سلیم( مہک) حادثے میں انتقال کرگئیں یا پھر وہ اپنی جان بچانے میں کامیاب ہوگئیں؟

لاہور:( پوائنٹ پاکستان) نجی ٹی وی چینل پر نشر ہونے والے ڈرامہ سیریل “کیسی تیری خود غرضی” کی آٹھویں قسط نشر ہوتے ہی سوشل میڈیا پر ٹرینڈ بن گیا ، ڈرامے کا ٹرینڈ بننے کی وجہ مہک کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ درفشاں کا انتقال ہے ۔ یہی وجہ ہے گوگل پر درفشاں سلیم ٹرینڈنگ کر رہی ہیں۔

اسکرین شاٹ

نجی ٹی وی چینل اے آر وائی ڈیجیٹل پر گزشتہ روز 8ویں قسط نشر ہوئی ،گزشتہ قسط میں دکھایا گیا کہ “شمشیر مہک کے گھر بارات لے کر پہنچتے ہیں لیکن مہک کے والد( شہود علوی) نے کسی کو مدعو نہیں کیا ہوتا جسے دیکھ کر شمشیر غصے میں آجاتے ہیں۔”

شمشیر کہتے ہیں کہ “آپ نے کسی کو بلایا کیوں نہیں اس پر وہ کہتے ہیں کہ بیٹا یہ بھی تم کہہ دیتے تو ہم بلا لیتے۔”

دوسری جانب ’مہک شادی کے دن سیلون سے تیار ہوکر گاڑی میں آرہی ہوتی ہیں کہ بابا صاحب ( نعمان اعجاز) مہک کو مروا دیتے ہیں اور اسے حادثہ قرار دینے لگتے ہیں۔”

جس کے بعد بابا صاحب( نعمان اعجاز) شمشیر کے بڑے بھائی کو کہتے ہیں کہ “جاؤ جاکر معاملے کو دیکھو تمہیں معلوم ہے تمہارا بھائی شمشیر بہت جذباتی ہے اور جذبات میں کچھ بھی کرسکتا ہے۔”

ڈارمے کے اگلے سین میں شمشیر اور مہک کے والد جائے حادثہ پر پہنچتے ہیں تو انہیں روک دیا جاتا ہے اور وہ شمشیر کو گریباں سے پکڑ کر کہتے ہیں کہ تم میری بیٹی کے قاتل ہو۔

ڈرامے میں آگے کیا ہو گا یہ تو آنے والے چند ہفتوں میں پتا چل ہی جائے گا لیکن سوشل میڈیا صارفین اس ڈرامے کو لے کر کافی متجسس دکھائی دیتے ہیں۔

لوگ سوشل میڈیا پر سوالات کرتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں کہ کیا مہک ٹریفک حادثے میں انتقال کرگئیں یا پھر وہ اپنی جان بچانے میں کامیاب ہوگئیں؟

واضح رہے اے آر وائی ڈیجیٹل پر نشر ہونے والے ڈرامہ سیریل ” کیسی تیری خود غرضی” میں دانش تیمور (شمشیر)، درفشاں سلیم (مہک)، نعمان اعجاز (بابا صاحب)،لائبہ خان (ندا)، شہود علوی، لیلیٰ واسطی، عتیقہ اوڈھو، ( شمشیر کی والدہ) حماد شعیب ودیگر مرکزی کردار نبھا رہے ہیں۔ڈرامہ یوٹیوب پر ٹرینڈ کر رہا ہے۔

اگر بات کی جائے ڈرامے کی کہانی کی تو یہ امیر گھرانے سے تعلق رکھنے والے شمشیر اور متوسط (مڈل کلاس) طبقے کی لڑکی مہک کے گرد گھومتی ہے، شمشیر کو مہک سے محبت ہوجاتی ہے اور اسے حاصل کرنے کے لیے وہ ہر حربہ استعمال کرتا ہے لیکن مہک شمشیر سے محبت نہیں کرتی بلکہ نفرت کرتی ہے ، شمشیر مختلف طریقوں سے بلیک میل کر کے مہک کو شادی کے لیے راضی کر لیتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں