کراچی: ڈرامہ انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ زباب رانا نے کہا ہے کہ وہ کسی ایسے لڑکے سے شادی کرنا چاہیں گی جو انہیں نیکی کے راستے پر لے کر جائے۔
سوشل میڈیا پر ان کا ایک کلپ وائرل ہوا ہے جو نجی ٹی وی چینل کی رمضان ٹرانسمشن کا ہے, ٹرانسمیشن میں گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ زباب کا کہنا تھا کہ “جب میں کبھی کسی غلط راستے پر ہوں اور ایسا شخص جو مجھے خیر کے راستے پر لے کر جائے ایسے لڑکے سے شادی کرنا چاہوں گی۔”
ایسے لڑکے سے شادی کروں گی جو نیکی کے راستے پر لے کر چلے : اداکارہ زباب رانا pic.twitter.com/bktN2GbtZw
— Omer Bhinder (@OmerBhinder36) July 1, 2022
رمضان ٹرانسمیشن کی میزبان رابعہ انعم سے گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ نے نے یہ بھی بتایا کہ کام کے دوران صرف کام پر ہی دھیان دیتی ہوں،انہوں نے نعمان اعجاز اور سجل علی کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا بھی اظہار کیا ۔
خوبصورت اداکارہ زباب کا مزید یہ بھی کہنا تھا کہ وہ چیزوں سے بہت جلد بور ہوجاتی ہوں.
زباب کا کہنا تھا کہ ماں کے بغیر نہیں رہ سکتی جبکہ کسی بھی معاملے پر فوری فیصلہ کرنے میں مشکل ہوتی ہے۔




