لاہور ( پوائنٹ پاکستان)سینئر صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال نے فوٹو جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے انتخابات میں کامیابی پر نو منتخب صدرمحمداقبال چودھری اوردیگر عہدیداران کو مبارکباد دی۔سینئر صوبائی وزیرنے نو منتخب جنرل سیکرٹری عمر شریف، نائب صدر جمیل شیخ، سیکرٹری فنانس محمد رمضان اور سیکرٹری اطلاعات رانا عرفان ، نومنتخب اراکین مجلس عاملہ آصف رضا جٹ،مصطفےٰ ٰلاشاری، عابد نواز، سہیل نیاز، زاہد چودھری، سجاد ملک اور ظہیر عباس کو بھی مبارکباد دی۔
سینئر صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال نے فوٹو جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے نومنتخب عہدیداران کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نومنتخب عہدیداران پر فوٹوگرافرز نے جس اعتماد کا اظہار کیا ہے، امید ہے وہ اس پر پورا اتریں گے۔توقع ہے کہ نومنتخب عہدیداران فوٹو جرنلسٹ ایسوسی ایشن کو مزید موثر پلیٹ فارم بنائیں گے اور فوٹو جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے مسائل کے حل کیلئے اپنا موثر کردارجاری رکھیں گے۔




