سٹار پلس کی گوپی بہو کو حقیقی زندگی میں بھی جیون ساتھی مل گیا، منگنی کرلی

پوائنٹ پاکستان:(شوبز) پڑوسی ملک بھارت کے ٹی وی چینل سٹار پلس کے طویل ترین سوپ سیریل “ساتھ نبھانا ساتھیا” میں مرکزی کردار “گوپی بہو” نبھانے والی اداکارہ دیوولینا بھٹا چارجی کو حقیقی زندگی میں جیون ساتھی مل گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ نے ساتھی اداکار وشال سنگھ سے منگنی کی ہے جس کی تصاویر دونوں نے اپنے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر بھی شیئر کی ہیں۔ ایک تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وشال دیوولینا کو گھٹنوں پر بیٹھ کر پرپوز کر رہے ہیں۔دونوں کی منگنی کی تصاویر سامنے آنے کے بعد ساتھی اداکاروں اور مداحوں کی جانب سے انہیں مبارکباد دی جا رہی ہے۔
https://www.instagram.com/p/CZeQIyFJnxJ/?utm_medium=copy_link

اپنا تبصرہ بھیجیں