گواہی دینے پر بااثر ملزمان نےمحنت کش کو بہیمانہ تشدد نشانہ بنا ڈالا

بہاولنگر(شہباز پرنس )بااثر زمینداروں کے خلاف مقدمہ میں گواہی دینے پر بااثر ملزمان نےمحنت کش کو بہیمانہ تشدد نشانہ بنا ڈالا۔۔ملزمان محنت کش کو پیشاب پلانے کی کوشش کرتے رہے۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے انسانیت سوز واقع کا نوٹس لیتے ہوئے مقدمہ درج کرکے ملزمان کو گرفتار کرنے کے احکامات جاری کئے۔مگر تھانہ صدر پولیس بااثر ملزمان کو گرفتار نہ کر سکی۔تفصیلات کےمطابق تھانہ صدر کے نواحی علاقہ حافظ والا میں انتہائی انسانیت سوز واقعہ پیش آیا جس میں گاوں کے ویڑے زمینداروں نے قبل ازیں اپنی چوہدراہٹ سے انکار کرنے پر80 سالہ بزرگ ابراہیم سمیت دیگر کو تشدد کا نشانہ بنایا اور ان کے کھیتوں کو جانے والا راستہ بند کر دیا جس کا تھانہ صدر میں مقدمہ درج ہو گیا جس میں متاثرہ محنت کش فضل نے گواہی دی جس کے رنج پر زاہد عرف زہدی گجر گینگ کے بااثر افراد نے ناکہ لگا کر محنت کش فضل کو روک کر سرعام ڈنڈے سوٹوں سے بیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔
بااثر زمیندار ملزمان نوجوان کو پیشاب بھی پلانے کی کوشش کرتے رہے،ملزمان اسلحہ کے زور پر جاں سےمارنے کی دھمکیاں بھی دیتے رہے۔متاثرہ محنت کش کو تشویشناک حالت میں ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کردیا گیا ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد ظفر بزدار انسانیت سوز واقع کا فوری طور پر نوٹس لیتے ہوئے تھانہ صدر پولیس کوخلاف مقدمہ درج کرکے ملزمان کو گرفتار کرنے کے احکامات جاری کئے جس پر پولیس نے معمولی نوعیت کی دفعات کے تحت مقدمہ تو درج کر لیا مگر بااثر ملزمان کو گرفتار کرنے میں ناکام رہی۔متاثرہ محنت کش فضل نے وزیر اعلی پنجاب، آئی جی پنجاب سے اپیل کی ہے کہ مجھے ملزمان کی جانب سے سنگین نتائج کی دھمکیاں دی جارہی ہیں۔مجھے تحفظ فراہم کیا جائے

اپنا تبصرہ بھیجیں