کیا آئمہ بیگ اور شہباز شگری کا بریک اَپ ہو گیا ہے ؟

رحیم یار خان:( پوائنٹ پاکستان) پاکستان کی مقبول گلوکارہ آئمہ بیگ، جنہوں نے گزشتہ سال اداکار شہباز شگری سے منگنی کی تھی، سوشل میڈیا ایپ انسٹاگرام پر اپنے منگیتر کو اَن فالو کرنے کے بعد سرخیوں میں آگئیں اور جوڑی کے بریک اَپ کی خبریں گردش کرنے لگیں۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر یہ خبریں زیرِ گردش ہیں کہ آئمہ بیگ اور اُن کے منگیتر شہباز شگری کے درمیان علیحدگی ہوگئی ہے کیونکہ دونوں نے انسٹاگرام پر ایک دوسرے کو اَن فالو کردیا۔
گلوکارہ آئمہ بیگ اور شہباز شگری نے انسٹاگرام سے ایک دوسرے کے ساتھ پوسٹ کی گئی تصاویر بھی ڈیلیٹ کردی ہیں۔

ان افواہوں کے بعد آئمہ بیگ اور شہباز شگری ایک دوسرے کی فالوونگ لِسٹ میں تو آگئے ہیں لیکن ڈیلیٹ شدہ تصاویر نہ آسکیں۔

خیال رہے کہ گلوکارہ آئمہ بیگ اور اداکار شہباز شگری نے گزشتہ برس منگنی کرکے رواں سال کے آخر میں شادی کرنے کا اعلان کیا تھا۔

تاہم اب اس جوڑے کی علیحدگی کی خبریں سُن کر وہ مداح دُکھی ہوگئے ہیں جنہیں ان کی شادی کا بےصبری سے انتظار تھا۔

دوسری جانب ابھی تک دونوں کی جانب سے بریک اپ کی خبروں سے متعلق کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔

خیال رہے کہ رحیم یار خان سے تعلق رکھنے والی آئمہ بیگ گلوکاری کے میدان میں اپنا لوہا منوا چکی ہیں جبکہ اسلام آباد سے تعلق رکھنے والے شہباز شگری ماڈلنگ کے ساتھ ساتھ اداکاری بھی کرتے ہیں۔

واضح رہے شہباز شگری کی شادی اداکارہ عائشہ لینیا سے ہوئی تھی تاہم ان کے درمیان جون 2018 میں طلاق ہوگئی تھی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں