کھلی کچہری کےہر آنے والے سائل کی رسائی میرے تک عام ہونی چاہیے . ڈی ایس پی میاں اکرم سرکل سرگودھا روڈ

فیصل آباد ( پوائنٹ پاکستان) ڈی ایس پی میاں اکرم سرکل سرگودھا روڈ ایک ایماندار اور فرض شناس پولیس آفیسر ہیں ڈی ایس پی میاں اکرم صاحب سے خصوصی ملاقات ہوئی جس میں ان کے ماتحت آنے والے تھانوں کی پراگریس پر تفصیلی بات چیت ہوئی ڈی ایس پی میاں اکرم صاحب کا اس موقع پر کہنا تھا کہ ہفتہ وار کھلی کچہری کا انعقاد کیا جانا محکمہ پولیس اور اعلی افسران کی طرف سے عام سائلین کے لیے ایک اچھا اقدام ہے
کھلی کچہری کے انعقاد سے تھانوں کی پراگریس میں مزید بہتری ہوئی ہے اور علاقہ میں کرائم ریٹ کافی حد تک کنٹرول ہوا ہے ڈی ایس پی سرکل سرگودھا روڈ میاں اکرم صاحب کا مزید کہنا تھا کہ میں سارا دن آفس میں عام سائلین کے موجود ہوتا ہوں اور ڈی ایس پی صاحب کی طرف عملہ کے سخت ہدایات ہیں کہ ہر آنے والے سائل کی رسائی میرے تک عام ہونی چاہی
ے ڈی ایس پی میاں اکرم صاحب کا مزید کہنا تھا کہ میری گورنمنٹ اور شہریوں سے بھی گزارش ہے کہ اپنے اپنے علاقوں میں ٹھیکری پہرے کا انعقاد کیا جائے اس خصوصی ملاقات میں ہم نے ڈی ایس پی سرکل سرگودھا روڈ میاں اکرم صاحب کو ایک ایماندار اور انتہائی فرض شناس آفیسر پایا جو کہ اپنے دل میں عام عوام کے نرم گوشہ رکھتے ہیں اور ان کی ہر ممکن کوشش رہتی ہے کہ ان تک آنے والے ہر سائل کا جو بھی مسئلہ ہے اس کا فل فور حل کیا جائے.

اپنا تبصرہ بھیجیں