چکوال:(پوائنٹ پاکستان) ضلع چکوال کی مقامی مسجد میں ایک کمسن بچے پر توہین رسالت کا الزام لگا کر چُھریوں کے وار کر کے زخمی کر دیا گیا۔
آج ٹی وی کے صحافی احمد عدیل سرفراز کے مطابق 17 سالہ مجاہد نامی لڑکا نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد جونہی مسجد کے داخلی دروازے پر پہنچا تو ملزم مہتاب نے 17 سالہ بچے پر چھری سے حملہ کر دیا،موقع پر موجود درجنوں لوگوں میں سے ایک بھی شخص بچے کی مدد کو آگے نہیں آیا۔ واقعہ ہو جانے کے بعد ملزم مہتاب نے مقامی پولیس اسٹیشن پر فون کر کے خود واقعہ رپورٹ کیا، جس کے بعد پولیس نے موقع پر پہنچ کر ملزم کو حراست میں لے لیا۔
دوسری جانب اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ کمسن مجاہد کا ذہنی توازن درست نہیں ہے۔ اس وقت مجاہد راولپنڈی کے ایک اسپتال میں زندگی اور موت کی جنگ لڑ رہا ہے۔
چکوال: مقامی مسجد میں ایک کمسن بچے پر توہین رسالت کا الزام لگا کر چُھریوں کے وار کر کے زخمی کر دیا گیا۔ زرائع کیمطابق 17 سالہ مجاہد نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد جونہی مسجد کے داخلی دروازے پر پہنچا تو ملزم مہتاب نے 17 سالہ بچے پر چَھری سے حملہ کر دیا۔
— Adeel Sarfraz (@AhmedASarfraz) February 4, 2022




