پنجاب کی سیاسی و سماجی تاریخ کی سب سے بڑی ڈویلپمنٹ

(پاکستان پوائنٹ ) پنجاب کے 36 اضلاع کے 3 کروڑ خاندان اور 11 کروڑ آبادی کو سالانہ 10 لاکھ تک کے مفت علاج کی سہولت دے دی گئی۔ یہی وہ تبدیلی کا جس کا وعدہ کیا گیا تھا۔ یہی وہ انقلاب ہے جو سب مفاد پرستوں کو اپنے ساتھ بہا کر لے جائے گا۔

آپ پاکستان بھر کے 300 سے زائد سرکاری و پرائیویٹ ہسپتالوں میں مفت علاج کروا سکیں گے۔ ‏صحت کارڈ سے کینسر، دل، گردے، جگر، ڈائیلسز، ذیابیطس، ہیپاٹائٹس، کسی بھی ایمرجنسی/حادثے کی صورت میں ترجیحی علاج کے علاوہ ڈلیوری جیسے ثانوی علاج کی سہولت بھی میسر آئے گی۔ دوران ہسپتال علاج اور اسکے علاوہ ڈسچارج پر 5 دن کیلئے مفت ادویات بھی فراہم کی جائیں گی۔

نیا پاکستان صحت کارڈ 440 ارب روپے کا تاریخ ساز فلاحی منصوبہ ہے۔ ڈیرہ غازی خان ڈویژن اور ساہیوال ڈویژن میں یہ کارڈ پہلے ہی دیا جا چکا ہے، دیگر 7 ڈویژن میں ”نیا پاکستان صحت کارڈ“جنوری سے دیا جائے گا جو آئندہ سال مارچ تک ہر خاندان تک پہنچانا ٹارگٹ ہے ۔ اب اہلیانِ پنجاب کا شناختی کارڈ ہی ان کا صحت کارڈ متصور ہو گا ۔

پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار لاہور سمیت پسماندہ اضلاع میں 8 مدر اینڈ چائلڈ ہسپتال بن رہے ہیں۔ ملتان نشتر ٹو، ڈی جی خان میں کارڈیالوجی انسٹی ٹیوٹ، رحیم یار خان میں شیخ زید ہسپتال ٹو اور راولپنڈی میں انسٹی ٹیوٹ آف یورالوجی بن رہے ہیں۔ راولپنڈی اور بہاولپور میں ڈینٹل کالج بنائے جارہے ہیں۔ لاہور میں فیروزپور روڈ پر ایک ہزار بیڈ کے نئے ہسپتال کے قیام کا منصوبہ بنایا ہے۔ لاہور میں 3 ہسپتالوں کی 400 بیڈز کی نئی ایمرجنسیز بنیں گی۔ پنجاب حکومت نے 3 برس میں 25 ہسپتال بنائے ہیں، 158 مراکز صحت کو اپ گریڈ کیا گیا ہے، چنیوٹ، حافظ آباد اور چکوال میں نئے ڈسٹرکٹ ہسپتالوں کے ساتھ ساتھ منڈی بہاؤالدین کے ڈی ایچ کیو ہسپتال کے نامکمل منصوبے کو مکمل کیا گیا۔

3 سال میں پنجاب حکومت نے 78 نئی صحت کی سہولتیں قائم کیں۔ ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ پیکیج میں ہیلتھ کے 91 نئے ترقیاتی منصوبے شامل کئے گئے ہیں۔ مزدور اور محنت کش طبقے کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کرنے کے لئے نئے ہسپتال بنانے پر بھی توجہ دی گئی۔

۔ PESSI کے آغاز سے 52 سال یعنی 2018ء تک پنجاب میں14 سوشل سیکورٹی ہسپتال تھے۔ موجودہ پنجاب حکومت نے صرف تین سال میں 9 نئے ہسپتال بنائے۔ اب صوبہ میں 23 سوشل سیکورٹی ہسپتال ہیں جہاں ہر رجسٹرڈ مزدور اور محنت کش کو مفت علاج معالجے کی بہترین سہولتیں میسر ہیں۔

ن لیگ کا پنجاب کا صحت کا بجٹ 169 ارب روپے تھا جو موجودہ حکومت نے تمام مشکالات کے باجود بڑھا کر 399 ارب روپے کر دیا ہے۔

نیا پاکستان ۔۔۔۔۔ عملی پاکستان

اپنا تبصرہ بھیجیں