پاک افغان بارڈر پر سرحد پار سے دہشتگردوں کی فائرنگ ، پانچ سیکیورٹی اہلکار شہید

راولپنڈی : ( پوائنٹ پاکستان ) پاک افغان بارڈر پر دہشت گردوں نے سرحد پار سے فائرنگ کی ہے جس کے نتیجے میں پانچ سیکیورٹی اہلکار شہید ہو گئے ، آئی ایس پی آرکے حوالے سے بتایا ہے کہ دہشت گردوں نے ضلع کرم میں پاک افغان بارڈر پر سیکیورٹی فورسز کو نشانہ بنایا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کی جانب سے کی جانے والی فائرنگ سے پانچ سیکیورٹی اہلکار شہید ہو گئے ہیں، سیکیورٹی فورسز نے بھرپور جوابی کارروائی کی ہے جس کے باعث دہشت گردوں کو بھاری نقصان پہنچا ہے۔افغان سرزمین کے پاکستان کے خلاف استعمال ہونے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں