عارف والا ( پوائنٹ پاکستان) ایڈیشنل سیشن جج حاکم علی بھکر نے کمسن بھتیجے کے اغواء اور قتل کے الزام میں سگی پھوپھی کو سزائے موت، عمر قید پانچ لاکھ روپے جرمانہ جبکہ اسکے آشنا کو 7 سال قید اور 50 ہزار روپے جرمانہ کا حکم سنا دیا
نواحی گاؤں 38 ای بی میں ملزمہ فرزانہ بی بی نے اپنے آشنا وزیر علی کیساتھ ملکر دو سالہ بھتیجے احمد رضا کو اغواء کر کے قتل کر دیا اور لاش گھر کے صحن میں دبا دی تھی
پولیس تھانہ صدر نے والد محمد شفیق کی درخواست پر نامعلوم افراد کے خلاف اغوا کا مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کیا تو اغواء اور قتل کی کڑیاں سگی پھوپھی گھر تک پہنچ گئیں


پولیس نے ملزمہ اور اسکے ساتھی کی نشاندہی پر ملزمہ کے گھر کے صحن سے مقتول بچے کی لاش برآمد کر کے فرزانہ اور اسکے آشنا وزیر علی کا چالان مکمل کر عدالت میں پیش کر دیا
عدالت نے قتل اور اغواء کے مقدمہ میں ملزمہ اور اسکے آشنا کے خلاف فیصلہ سنا دیا ۔
یاد رہے کہ افسوس ناک واقعے کے وقت تھانہ صدر عارفوالا میں تعینات کرائم فائٹر ایس ایچ او شاہد بٹھہ اور سابقہ ایس پی انویسٹیگیشن پاکپٹن عائشہ بٹ اور موجودہ ڈی ایس پی عارفوالا حافظ خضر زمان نے بڑی محنت سے اس کیس کے مرکزی ملزمان کو گرفتار کے جیل کے سپرد کیا تھا




