بہاولنگر( پوائنٹ پاکستان) تھانہ ڈاہرانوالہ کی حدود میں معمولی تلخ کلامی پر جھگڑا ملزمان نے کسی کے وار کرکے نوجوان کا ہاتھ کاٹ دیا۔ملزمان موقع سے فرار زخمی ہسپتال منتقل ڈی پی او کے نوٹس پر قانونی کاروائی کا آغاز ملزمان کی تلاش جاری ہے تفصیلات کے مطابق بہاولنگر کے علاقہ تھانہ ڈاہرانوالہ کی حدود میں معمولی تلخ کلامی کی صورت پیدا ہونے والا جھگڑا شدت اختیار کرگیا۔دوران لڑائی ملزمان نے کسی کے وار کرکے نوجوان کا ہاتھ کاٹ دیا۔
ملزمان وقوعہ کے بعد موقع سے فرار ہوگئے۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی تھانہ ڈاہرانوالہ پولیس موقع پر پہنچ گئی۔پولیس نے زخمی نوجوان کو ہسپتال منتقل کردیا۔پولیس نے مضروب کا ابتدائی بیان قلمبند کرکے کاروائی کا آغاز کردیا ہے۔ڈی پی او ظفر بزدار نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی چشتیاں سرکل کو ملزمان کی جلد گرفتاری کی ہدایت کی ہے




