مریدکے(پوائنٹ پاکستان)مریدکے کی آبادی سراج ٹاون میں بجلی کے پول میں کرنٹ آنے سے مسلم لیگ (ن)کے مقامی رہنما چوہدری شفاقت علی بھلر کی لاکھوں روپے مالیت کی بھینس ہلاک ہو گئی۔واقعے کے خلاف درجنوں افراد نے احتجاج کیا اور الزام لگایا کہ بجلی کے پول میں کرنٹ کے متعلق کئی مرتبہ واپڈا اہلکاروں کو بتایا مگر ہماری کوئی نہ سنی گئی ۔اس سے قبل بھی کئی بھینسیں کرنٹ لگنے سے مرچکی ہیں ہماری متعلقہ حکام سے اپیل ہے کہ نقصان پورا کیا جائے ۔اس سلسلہ میں جب واپڈا حکام سے رابطہ کیا گیا گیاتو انہوں نے بتایا کہ کسی نے آج تک بجلی کے پول میں کرنٹ کی تحریری اطلاع نہیں کی اگر تحریری اطلاع ہوتی تو ارتھ کرنٹ دور کردیا جاتا۔




