لاہور:(پوائنٹ پاکستان) پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کی رہنما فردوس عاشق اعوان نے ن لیگ میں شمولیت کی خبروں کو من گھڑت قرار دے دیا۔
فردوس عاشق اعوان نے ٹویٹ کی ہے کہ سوشل میڈیا پر ن لیگ میں شمولیت کے حوالے سے گردش کرنے والی خبر من گھڑت, بے بنیاد اور حقائق کے منافی ہے۔
سوشل میڈیا پر میرے بارے میں ن لیگ میں شمولیت کے حوالے سے گردش کرنے والی خبر من گھڑت, بے بنیاد اور حقائق کے منافی ہے۔
— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousAwan) March 28, 2022
واضح رہے گزشتہ چند دنوں سے سوشل میڈیا پر خبریں زیر گردش تھیں کہ وزیراعظم عمران خان کی سابق معاون خصوصی فردو س عاشق اعوان نے ن لیگ میں شمولیت اختیار کرنے جا رہی ہیں۔




