(پوائنٹ پاکستان )اگر آگے بڑھنا ہے تو الف، ب پہ یقین رکھنا ہے، سعودی عرب کے 70 سالہ شہری نے ثابت کردیا کہ علم حاصل کرنے کی کوئی خاص عمر نہیں ہوتی بلکہ انسان زندگی بھر کچھ نہ کچھ سیکھتا ہی رہتا ہے
عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق صالح مفرح المصغری کا تعلق سعودی عرب سے ہے، انہوں نے 70 سال کی عمر میں اپنی تعلیم مکمل کرنے کے لیےثانوی اسکول کی دوسری جماعت میں داخلہ فارم جمع کرایا۔
مفرح سعودی عرب کے شہرصبیا کے آل مشحنۃ ایجوکیشن کمپلیکس میں تعلیم حاصل کرنے والے سب سے معمر طالب علم ہیں-




