سیاسی مخالفین کو سڑکوں پر آنے کی بجائے عام انتخابات کا انتظار کر نا چاہیے، ‘گورنر پنجاب

لاہور(پوائنٹ پاکستان) گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ ملک میں قبل ازوقت نہیں انشا اللہ 2023میںہی عام انتخابات ہوںگے،سیاسی مخالفین پہلے بھی حکومت کے خلاف احتجاج کر چکے ہیں مگر حکومت قائم ہے، عمران خان بطور وزیر اعظم بھی آئینی مدت پوری کر یں گے،سیاسی مخالفین کو سڑکوں پر آنے کی بجائے عام انتخابات کا انتظار کر نا چاہیے،عوام کو صحت اور تعلیم سمیت بنیادی سہولتوں کی فراہمی حکومت کی اولین تر جیح ہے ۔ وہ دور بر طانیہ سے واپسی پرگور نر ہائوس لاہور میں مختلف اضلاع سے آنیوالے وفود سے گفتگوکر رہے تھے۔

گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان تحر یک انصاف کی حکومت نے پاکستان کو معاشی مسائل سے نجات دلانے کیلئے بھر پور اقدامات کیے ہیںا ور عوام کو نیا پاکستان کارڈ سمیت احساس پروگرام کے دیگر شعبوں کے ذریعے بھی بھر پور ریلیف دیا جارہاہے۔ اُنہوں نے کہا کہ عوام کو صحت اور تعلیم سمیت بنیادی سہولتوں کی فر اہمی پاکستان تحر یک انصاف کی اولین تر جیح ہے جس کے لیے وفاقی اور پنجاب حکومت کام کر رہی ہے ۔ چوہدری محمدسرور نے کہا کہ پاکستانی عوام نے تحر یک انصاف کو پانچ سال حکومت کر نے کا مینڈ یٹ دیا ہے اور آئینی مدت پوری کر نا تحر یک انصاف کی حکومت کا آئینی اور جمہوری حق ہے ۔ اُنہوں نے کہا کہ سیاسی مخالفین کو بھی چاہیے کہ وہ تحریک انصاف کے مینڈ یٹ کو تسلیم کریں اور حکومت کو آئینی مدت پوری کر نے دیں۔گورنر پنجاب نے کہا کہ اپوزیشن کو کوئی حق نہیں کہ وہ سڑکوں پر آکر ملک کو عدم استحکام شکار کر ے ہم نے پہلے بھی سیاسی مخالفین کے احتجاج کا سامنا کیا ہے اور اب بھی ہمیں مخالفین کے احتجاج سے کسی قسم کا کوئی خطر ہ نہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ حکومت قائم ہے اور اپنی آئینی مدت تک قائم رہے گی۔
چوہدری محمدسرور نے کہا کہ حکومت کو گرانے کا سیاسی مخالفین کا خواب ہمیشہ کی طر ح اب بھی ایک خواب ہی رہے گا۔ اُنہوں نے کہا کہ عوام بھی سیاسی مخالفین کے احتجاجی بیانیہ کے ساتھ نہیں بلکہ حکومت کیساتھ کھڑے ہیں اور ہم بھی عوام کی ترقی اور خوشحال کے لیے تمام وسائل بروئیکار لارہے ہیں ۔ اُنہوں نے کہا کہ عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کر نا حکومت کی اولین تر جیح ہے ۔
گورنر پنجاب چوہدری محمدسرور نے اپنے ایک ٹویٹ میں کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کی بھی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر میں بے گناہ کشمیر یوں کا قتل عام معمول بن چکا ہے مگر اقوام متحدہ سمیت انسانی حقوق کے عالمی ادارے خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ اس بات میں کوئی شک نہیں کہ بھارت کشمیر میں سب سے بڑی دہشت گردی کر رہا ہے اور دنیا کو آگے بڑھ کر اس کی دہشت گردی کو روکنا اور کشمیر یوں کو انکی آزادی دلانے کے لیے اپنی ذمہ داری کو پوراکر نا ہوگا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں