اسلام آباد:(پوائنٹ پاکستان) ضلعی انتظامیہ کے احکامات پر سیاحوں کو مری میں داخلےکی اجازت دے دی گئی ہے۔
نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے چیف ٹریفک آفیسر (سی ٹی او) راولپنڈی کے مطابق شام 5 سے صبح 5 بجے تک مری کے داخلی راستوں پر ناکےختم کردیےگئے ہیں۔
سی ٹی او کا کہنا ہے کہ ٹریفک پولیس کی طرف سے لگائی گئی کاؤنٹنگ ڈیوٹی بدستور موجود ہے، مری میں سیاحوں کی 8 ہزارگاڑیوں کے داخلےکی اجازت دی گئی ہے۔سی ٹی او کا کہنا ہے کہ ٹریفک پولیس کے افسر وجوان سیاحوں کی خدمت کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہیں، پہاڑی اور خطرناک راستہ ہونے کے باعث سیاح تیز رفتاری سے گریز کریں۔
یہ بھی پڑھیں: مری میں برفباری میں پھنسے افراد کی اموات میں اضافہ ہو گیا ؛
خیال رہے مری میں برفانی طوفان میں ہونے والی ہلاکتوں کے بعد سیاحوں کی آمد پر پابندی لگادی گئی تھی۔ سوشل میڈیا پر بھی بائیکاٹ مری کی مہم چلائی گئی تھی۔




