گوجرانوالہ16دسمبر2021ء ( پوائنٹ پاکستان ) پاکستان مسلم لیگ ن کے ڈویژنل سینئر نائب صدر حاجی عبدالرؤف مغل ایم پی اے نے کہا ہے کہ سقوط پاکستان اپنوں کی غلطیوں کا بھیانک نتیجہ تھاآمر حکمران کے دور میں پاکستان دو لخت ہواملک کو یکجا رکھنے اور سلامتی کو یقینی بنانے کے لئے جمہوری نظام کا تسلسل اور اداروں کی مضبوطی ضروری ہے،قوم اے پی ایس کے معصوموں کی قربانی کو کبھی نہیں بھول سکتی ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک بیان میں کیا، 16دسمبر کو پاکستانی قوم کے زخم تازہ ہو جاتے ہیں ان زخموں پر مر ہم رکھنے کے لئے عوام کی رائے کا احترام اوردوسروں کے حق کو تسلیم کرنے کی روایت ڈالنا ہو گی جمہوریت وہ واحد نظام ہے جس میں تمام مسائل اور اختلافات کا حل موجود ہے پاکستان کی بقاء اور سلامتی کے لئے ہمیں جمہوری نظام کو مضبوط بنا نا ہو گا مسلم لیگ ن کی ووٹ کو عزت دو کی تحریک اسی منزل کی جانب پیش قدمی ہے انہوں نے مزید کہا کہ ہم وطنوں کے خلا ف غداری اور القابات سے اجتناب کرنا چاہیے اس سے نفرتیں بڑھتی ہیں جسکی مثال سقوط ڈھاکہ کی شکل میں ہمارے سامنے ہے ان کا کہنا تھا کہ قوم اے پی ایس کے شہداء کی قربانی کو کبھی فراموش نہیں کر سکتی ایسے واقعات کی روک تھام کے لئے اداروں کو مزیدمضبوط کرنے کی ضرورت ہے




