جہلم (پوائنٹ پاکستان) میٹنگ میں ضلع ہذا کے تمام تھانہ جات کے محرران نے شرکت کی۔ ایس پی انویسٹی گیشن جہلم نے محرران کو مقدمات سنگین نوعیت، مقدمات عدم پتہ پچھلے پانچ سال، مقدمات بر خلاف خواتین 2021ء، مکمل فہرست PFSA جو نمونہ جات جو جمع کروائے گئےو رپورٹ ہائے موصولہ، رجسٹر پیروی مقدمات، ماہانہ ڈائریز کو تیار کرنے اور ان کی تکمیل کرنے کے بارے میں خصوصی بریفنگ دی اور مزید کہا کہ تھانوں میں آنے والے سائلین کے ساتھ خوش اخلاقی اور خندہ پیشانی سے پیش آئیں۔*




