خیر پور:(پوائنٹ پاکستان) سندھ کے ضلع خیرپور میں محبت کی لازوال داستان سامنے آگئی، بیوی نے شوہر کو جگر عطیہ کردیا۔
تفصیلات کے مطابق گمبٹ کے اسپتال میں بھٹ شاہ کے رہائشی شوہر کی کامیاب پیوندکاری کی گئی،جگر کی کامیاب اور مفت پیوندکاری عبد القادر شاہ جیلانی انسٹیٹوٹ آف میڈیکل سائنس گمبٹ خیرپور میں کی گئی،بھٹ شاہ کے رہائشی محمد خان جگر کے عارضہ میں مبتلا تھے، ان کی اہلیہ نے اپنے جگر کی پیوندکاری کرواکے شوہر کی جان بچائی،ڈاکٹروں کے مطابق آپریشن کے بعد میاں بیوی دونوں صحت مند ہیں۔
جگر عطیہ کرنے والے بیوی نے آپریشن کے بعد بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ شادی کو 10 سال ہوئے ہیں لیکن ان کی اولاد نہیں ہے۔خاتون کا کہنا ہے کہ سب کچھ شوہر ہے، بیمار شوہر کو بچانے کے لئے جسم کے سارے اعضا بھی عطیہ کرنا ہوں تو کردوں گی۔
محبت کی مثال قائم کرنے والی بیوی کا کہنا تھا کہ شوہر ہی سب کچھ ہے اگر شوہر کی جان بچانے کے لئے جسم کے سارے اعضا بھی عطیہ کرنا پڑے تو کردیں گی، اس خاتون کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔
https://twitter.com/ShehzadGul89/status/1490661743588216835?t=U7b0MUiBd9B-sMj3PUO9wQ&s=19




