سبق یاد کیوں نہیں کیا ؟ استاد نے بچے کا سر پھاڑ دیا

اوکاڑہ(پوائنٹ پاکستان) اوکاڑہ کے نواحی گاؤں 43 ٹو ایل کے گورنمنٹ پرائمری اسکول کے ماسٹر عاشق نے کلاس دوئم کے بچے کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے سر پھاڑ دیا۔ حکومت پاکستان کے مار نہیں پیار کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے۔
جبکہ بچے کے ورثاء نے الزام لگایا ہے کہ اسکول کے ماسٹر عاشق نے سر میں چھڑی مار کر بچے کا سر پھاڑ دیا ہے۔ بچے کے ورثاء نے نے سی ای او ایجوکیشن سے ایکشن لینے کی اپیل کی ہے جبکہ ماسٹر عاشق کا کہنا ہے کہ بچے کا سر بینچ سے گرنے کی وجہ سے پھٹا ہے جبکہ بچے نے میڈیا کو بتایا کہ اس کے ماسٹر عاشق نے اس کے سر پر چھڑی ماری ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں