پشاور:(پوائنٹ پاکستان) پشاور کی رہائشی خاتون کے سر میں جعلی پیر نےکیل ٹھوک دی، خاتون کا کہنا ہے کہ میرے بیٹے پیدا نہیں ہورہے تھےتو ایک پیر کے پاس گئی تھی جن کے پاس اولاد نرینہ کی آرزومند بہت ساری خواتین جاتی ہیں۔پیر صاحب نے سر میں کیل ٹھوک دی کہ اس عمل سے لڑکا پیدا ہوگا۔
سوشل میڈیا پر وائرل خبر کے مطابق پشاور کے لیڈی ریڈنگ ہسپتال( ایل آر ایچ ) میں ایک مریضہ آتی ہے جس کی سر میں کیل پیوست ہوا ہوتا ہے۔ڈاکٹرز کے وجہ پوچھنے پر خاتون بتاتی ہے کہ میرے بیٹے پیدا نہیں ہورہے تھے تو کسی کے کہنے پر ایک پیر صاحب کے پاس گئی جوکے سب جاتے ہے۔ پیر نے کیل کا بتایا اور میں راضی ہوگئی تاکہ میرا بیٹا پیدا ہو جائے۔
https://twitter.com/Khalid_Peshawar/status/1490348635132997641?t=u0jwolgyHsbZKyPFCk2rQQ&s=19




