تین بچوں کے قتل کے افسوسناک واقعہ . آئی جی پنجاب راؤ سردار نےرپورٹ طلب کر لی

جہلم(پوائنٹ پاکستان)
لاہور یکم جنوری ۔ انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان نے پنڈ دادن خان جہلم میں ماں کے ہاتھوں تین بچوں کے قتل کے افسوسناک واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او راولپنڈی سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق جہلم پولیس نے فوری ایکشن کرتے ہوئے خاتون کو گرفتار کر لیا ہے ۔ آئی جی پنجاب نے ڈی ہی او جہلم کو ہدایت کی ہے کہ واقعہ کی تمام پہلوؤں سے تفتیش کی جائے اور انصاف کے تقاضے پورے کئے جائیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں