تحریک منہاج القرآن شکر گڑھ کے زیر اہتمام ورکر کنونشن

نارووال (پوائنٹ پاکستان)11جنوری دن 2 بجے دفتر تحریک منہاج القرآن چراغیہ سکول موٹے روڈ میں منعقد ہوگا ۔رانا محمد ادریس نائب ناظم اعلی تربیتی نشت میں خطاب کریں گے ۔محمد فیصل رفیق قادری ضلع صدر منہاج القرآن نارووال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ورکرز کی تربیت کے لیے ورکر کنونشن کا انعقاد کیاجارہا ہے جس میں تمام فورمز کے عہداران اور ورکرز شرکت کریں گے ۔انہوں نے بتایا کہ انے والے بلدیاتی الیکشن کی تیاری کے لیے بھی بھر پور تیاریاں کی جاری ہیں

پاکستان عوامی تحریک کے پلیٹ فارم سے ولیج کونسل نیبر ہڈکونسل ڈپٹی میر تحصیل اور ضلع کونسل کے لیے باقاعدہ پینل الیکشن میں حصہ لیں گے انہوں نے کہا کہ ڈاکڑطاہرالقادری کے مشن انقلاب اور نظام کی تبدیلی تک سسٹم نیں بہتری نہیں لائی جاسکتی عوام نے تمام سیاسی پارٹیوں کو ازما لیا سب اپنے مفادات کے ایجنڈے پر کام کرتی ہیں عوام اج منگائی کی وجہ سے پرشان ہیں گیس بجلی کی لوڈشیڈنگ اور اوربلنگ نے عوام کا جینا دوبھر کردیا ہے بجلی کے بلوں نیں بے تحاشا فضول قسم کے ٹیکس ڈال کر عوام کو کنگال کیا جارہا ہے ۔لوگ بھوک کی وجہ سے خودکشیاں کرنے پر مجبور ہیں ۔لااینڈ اڈر کی صورتحال خراب سے خراب تر ہوتی جارہی ہے
عام ادمی کی کو شنوائی نہیں یہ فرسودہ سسٹم طاقت ور اور اشرفیہ کی پشت پناہی کرتا ہے اج بھی تھانہ کچری عدالتوں نیں وہی ٹاوٹ سسٹم راج ہے رشوت کے ریٹ بڑھ چکے میرٹ نام کی کوئی چیر اس سسٹم میں نظر نہیں اتی اسمبلیوں میں بیھٹھے یہ وزیر مشیر ایم پی ایم ایز نے کھبی عوام کے حقوق کی بات نہیں کی کوئی این ار او نی دینے کا شور مچاتا ہے کوئی لوٹی دولت کے بل بوتے پر ملک کے محب نظر اتے ہیں کروڑوں روپے کے سوٹ پہن کر غریب کے حقوق کی بات کرتے شرم بھی محسوس نہیں کرتے سردی کی ٹھڈی شاموں میں خود گرم سٹیج پر کھڑے ہوکر سردی میں ٹھٹھرتی عوام کو روٹی کپڑا مکان دینے کی بات کرتے ہیں اب عوام کو خود اپنے حقوق کی جدوجہد کی جنگ لڑنا ہوگی جس کے لیے ایک ہی پلیٹ فارم ہے ڈاکڑطاہرالقادری کی قیادت ضلع صدر نے مزید کہا کہ ہم اس فرسودہ سسٹم نظام کی تبدیلی کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے اور عوام کے حقوق کی بات کرتے رہیں گے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں