اوکاڑہ:(پوائنٹ پاکستان) پنجاب کے ضلع اوکاڑہ کے علاقے ینگ پور میں بااثر افراد نے بیوہ کی زمین پر قبضہ کر لیا ، بیوہ خاتون کے مطابق 24 گھنٹے سے زائد وقت گزرنے کے باوجود تھانہ گوگیرہ کی پولیس نے مقدمہ درج نہیں کیا ،کلثوم نامی بیوہ خاتون نے تھانے میں درخواست دی ہے کہ وہ کھیتوں میں کام کر رہی تھی کہ بااثر افراد نے انہیں تشدد کا نشانہ بنایا اور ہوائی فائرنگ بھی کرتے رہے ۔
بیوہ خاتون کا کہنا ہے کہ اس نے ڈی پی او اوکاڑہ سےبھی رابطہ کیا لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی ، کلثوم اختر نے آئی جی پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔
@OfficialDPRPP اوکاڑہ میں جنگل کا قانون بیوہ کی زمین پر قبضہ فائرنگ مافیا زمینوں پر قبضہ جاری پولیس FIRدرج نہ کرنا ٹول مٹول آپریٹرDPOاور RPOساہیوال کال کرنے پر کوئی پرسانِ حال نہیں
نوٹس لیا جائے @PakPMO @CMPunjabPK @CS_Punjab @DC_OK@okarapolice @RpoSahi@CS_Punjab pic.twitter.com/r3sdSSce3L— Social Helper (@SocialH13499358) February 11, 2022




