بہاولنگر ( پوائنٹ پاکستان ) بہاولنگر سمیت دنیا بھر میں 18دسمبر کو “عالمی یومِ اقلیتی حقوق کے طور پر منایا گیا مینارٹیز کالونی سے کلمہ چوک تک ریلی نکالی گئی جس کی قیادت ہندو والمیک برادری کے مرکزی رہنما پنڈت ساجن بھاٹیہ نے کی ریلی میں ہندو برادری کے ساتھ کرسچن اور مسلم برادری سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی شرکاء نے کشمیر کی آزادی کے فلگ شگاف نعرے لگائے اور عرض پاک پاکستان کی سلامتی ترقی اور خوشحالی کے لیے دعا بھی کی اس موقع پر پنڈت ساجن بھاٹیا سمیت دیگر مقررین کا کہنا تھا کہ
18 دسمبر 1992 کو اقوام متحدہ نے اقلیتوں کے حقوق سے متعلق اعلامیہ” جاری کیا تھا۔ یہ دن اقلیتی برادریوں میں ہر سطح پر تحفظ، سلامتی، انصاف، آزادی، مساوات اور بھائی چارے کی اہمیت کو سمجھنے میں مدد دیتا ہے اور یاد دلاتا ہے کہ ہر ایک اقلیت کو اپنی تہذیب و ثقافت پر جینے اور مذہب پر عمل کرنے کی آزادی حاصل ہے۔ اور ہمیں فخر ہے کہ پاکستان میں تمام مذاہب کو مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے ہم نے یوم اقلیت کے موقع پر پاکستان سے اظہار یکجہتی کیلئے یہ ریلی نکالی گئی ہے ملک دشمن عناصر کو ہمارا پیغام ہے کہ تمام مذاہب اپنے وطن کی ناموس کے لیے متحد ہیں انہوں نے مزید کہا کہ عالمی یوم اقلیت کے موقع پر ہم بھارت میں اقلیتوں یعنی مسلمانوں، مسیحیوں، دلتوں اور خاص طور پر کشمیریوں پر ہونے والے ظلم و ستم کی بھرپور مذمت کرتے ہیں اور اقوام متحدہ سمیت بین الاقوامی تنظیموں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ بھارت میں جاری اقلیتوں کے حقوق کی پامالی کو روکا جائے اور انہیں مکمل مذہبی اور معاشرتی آزادی کا حق دلوایا جائے۔




