بھارت پھر بیچ میں آگیا، پی ایس ایل کی بڑی ٹیم ویسٹ انڈین پلیئرز کی خدمات سے محروم

لاہور:(پوائنٹ پاکستان) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن کے لیے ملتان سلطانز کی ٹیم تین ویسٹ انڈین پلیئرز کی خدمات سے محروم ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق سلطانز اسکواڈ میں شامل راومن پاول، اوڈین اسمتھ اور ڈومینک ڈریکس بھارت کے خلاف سیریز کے لیے منتخب ہوگئے ہیں، ویسٹ انڈین ٹیم فروری کے پہلے ہفتے میں بھارت کا دورہ کرے گی۔

ذرائع کے مطابق راومن پاول کے کوور کے طور پر شامل جونسن چارلس اب پورا پی ایس ایل کھیلیں گے، اوڈین اسمتھ کا کوور ڈومینک ڈریکس تھے، دونوں پلیئرز دورہ بھارت کے لیے منتخب ہوگئے۔

دوسری جانب ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ ملتان سلطانز ممکنہ طور پر ایک متبادل کھلاڑی کی درخواست کرسکتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں