پاک افغان سرحد خرلاچی کو دو ہفتے بعد کھول دیا گیا

پارا چنار(پوائنٹ پاکستان)تفصیلات کے مطابق پاک افغان سرحد خرلاچی کو دو ہفتے بعد کھول دیا گیا۔ڈپٹی کمشنر واصل خٹک کے مطابق دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی اور پیدل آمد و رفت بحال ہوگئی ہے۔ خرلاچی سرحد 14نومبر کو دونوں ممالک کے درمیان فائرنگ کے ایک واقعے کے بعد بند کردی گئی تھی۔ڈی سی واصل خٹک نے بتایا کہ 19نومبر کو پاکستانی اراضی پر افغان حکام کے سڑک بنانے سے حالات کشیدہ ہوئے تھے ، سرحد پر دو طرفہ فائرنگ سے ایک پاکستانی فوجی شہید اور 7 فوجیوں سمیت 9 افراد زخمی ہوئے تھے۔اسسٹنٹ کمشنر(اے سی)امیر نواز نے بتایا کہ پاک افغان حکام کے تعاون سے مسئلے کے حل کیلیے دو طرفہ قبائلی عمائدین کا جرگہ ہوا جس میں مذاکرات کامیاب ہوگئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں