منی لانڈرنگ ریفرنس: سلیمان شہبازکی عبوری ضمانت منظور

لاہور (پوائنٹ پاکستان)تفصیلات کے مطابق منی لانڈرنگ کیس میں احتساب عدالت کے جج قمرالزمان نے درخواست پر سماعت کی ، سلیمان شہباز کی جانب سے وکیل امجد پرویز کی وساطت سے عبوری ضمانت کی درخواست دائر کی گئی تھی جس میں ایف آئی اے اور تفتیشی افسر کو فریق بنایا گیا۔دوران سماعت عدالت نے استفسار کیا کہ یہ پہلی عبوری ضمانت ہے جس پر وکیل امجد پرویز نے عدالت کو بتایا کہ اس سے پہلے حفاظتی ضمانت اسلام آباد ہائیکورٹ سے کرائی تھی ۔احتساب عدالت نے 5 لاکھ کے مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے نیب کو سلیمان شہباز کی گرفتاری سے روک دیا ۔اس سے قبل سلیمان شہبازکی جانب سے عبوری ضمانت کی دائر درخواست میں مقف اختیار کیا گیا تھا کہ ایف آئی اے نے منی لانڈرنگ کیس میں سیاسی طور پر شامل کیا ، اشتہاری قرار دینے سے قبل قانونی تقاضے پورے نہیں کیے گئے، درخواست میں استدعا کی گئی کہ منی لانڈرنگ مقدمے میں شامل تفتیش ہوکر حقائق بیان کرنا چاہتا ہوں عدالت عبوری ضمانت منظور کرے۔یاد رہے سلیمان شہباز احتساب عدالت اور اسپیشل سینٹرل کورٹ سے اشتہاری ہیں ، احتساب عدالت میں قومی احتساب بیورو (نیب) نے سلیمان شہباز اور دیگر اہلخانہ کے خلاف منی لانڈرنگ کا ریفرنس دائر کر رکھا ہے، ایف آئی اے نے بھی منی لانڈرنگ اور جعلی اکانٹس کا چالان جمع کرا رکھا ہے۔واضح رہے کہ سلیمان شہباز رواں ماہ ہی لندن سے پاکستان پہنچے تھے اور انہوں نے اپنے خلاف دائر منی لانڈرنگ کے مقدمات کا سامنا کرنے کا اعلان کیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں