کراچی : کمرشل سرکاری زمین 3روپے ماہانہ لیز پر دینے کا انکشاف

اسلام آباد(پوائنٹ پاکستان)اسلام آباد میں سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے ہاسنگ و تعمیرات کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں سامنے آنے والی تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے صدر میں کمرشل سرکاری زمین 3 روپے ماہانہ لیز پر دے دی گئی۔سرکاری حکام کا کہنا ہے کہ مسجد کو الاٹ کی گئی 532 اسکوائر یارڈ زمین 3 لاکھ روپے ماہانہ کرائے پر پٹرول پمپ کو دے دی گئی ہے۔مسجد انتظامیہ کا موقف ہے کہ مسجد کا خرچہ چلانے کے لیے زمین کرائے پر دی گئی۔ زمین 99 سال کی لیز پر مسجد کو دی گئی ہے۔سینٹ کمیٹی کے اراکین نے کرائے کو انتہائی کم قرار دیتے ہوئے کراچی میں کمرشل زمینوں کی لیز کے معاملے پر رپورٹ طلب کرلی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں