ممبئی(پوائنٹ پاکستان)تفصیلات کے مطابق خوبرو اداکارہ رانی مکھرجی نے انٹرویو میں انکشا ف کیا کہ وہ اداکاری کو لے کر اتنی شوقین نہیں تھیں تاہم ان کے حالات اچھے نہیں تھے اور انہیں پیسوں کی ضرورت تھی اس لئے انہوں نے اداکاری کے پیشے کو اپنایا۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ ان کے والدین بچوں کو وہ زندگی میسر نہیں کر پارہے تھے جیسا وہ چاہتے تھے شاید یہی وجہ تھی کہ ان کی والدہ نے بھی انہیں اداکار بننے کا مشورہ دیا اور اس کیلئے ان پر دبا بھی ڈالا۔بالی ووڈ کے بڑے بڑ ے اسٹارز شاہ رخ خان، سلمان خان اور عامر خان کے ساتھ کئی فلموں میں ہیروئن کا کردار ادا کر کے رانی مکھرجی نے خوب شہرت حاصل کی۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ ان کے گھر والے انہیں بہت سپورٹ کرتے تھے اور اب شادی کے بعد انہوں نے جو اپنا نیا خاندان بنایا ہے یعنی ان کی بیٹی اور شوہر بھی انہیں بہت سپورٹ کرتے ہیں۔رانی مکھرجی اپنی مشہور فلم بنٹی اور ببلی کے بعد جلد اپنی فلم Mrs. Chatterjee Vs Norway میں مرکزی کردار نبھاتی نظر آئیں گی جو 17 مارچ 2023 کو بھارت کے سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔یاد رہے کہ رانی مکھرجی کے والد رام مکھرجی بنگالی فلم انڈسٹری کے ہدایتکار اور پروڈیوسر ہیں۔
زیادہ پڑھی گئی خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments