ممبئی(پوائنٹ پاکستان )ایک انٹرویو کے دوران بالی ووڈ کی اداکارہ کرشمہ کپور کا کہنا تھا کہ آج کل کے نئے اداکاروں کو سوشل میڈیا کی وجہ سے بیحد آسانی سے شہرت مل جاتی ہے جبکہ 90 کی دہائی میں اداکاروں کے لیے پہچان بنانا بہت مشکل کام ہوتا تھا۔48سالہ اداکارہ کا کہنا تھا کہ پہلے اداکاروں کو اپنی پہچان بنانے کیلئے لڑنا پڑتا تھا۔ کرشمہ نے کہا کہ انہوں نے جس بھی فلم میں کام کیا وہ چاہے کسی بھی مقصد کیلئے بنائی گئی ہو ہٹ ہوئی ہو یا فلاپ مگر ان کیلئے مفید ہی ثابت ہوئی۔کرشمہ کپور کا کہنا تھا کہ وہ ایک مختلف دور تھا اور ان کیلئے ان کی ہر فلم بہت خاص تھی۔ اداکارہ نے کہا کہ انہیں ہدایتکار ڈیوڈ دھون، یش چوپڑا اور شیام بینیگال کے ساتھ کام کر کے انہیں بہت اچھا لگا۔یاد رہے کہ کرشمہ کپور جلد اپنی نئی ویب سیریز بران کے ساتھ 3 سال بعد اسکرین پر واپس آرہی ہیں۔کرشمہ کپور ابھینے دیو کی ہدایتکاری میں بننے والی ویب سیریز بران میں کلکتہ کی پولیس آفیسر ریٹا بران کا کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔
زیادہ پڑھی گئی خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments