لاہور(پوائنٹ پاکستان ) تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے سینئر رہنمائوں سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نے کہا کہ اِن کے اپنے مقدمات عدالتوں میں چل رہے ہیں، لہذا امپورٹڈحکومت مجھے کبھی گرفتار نہیں کر سکتی۔گزشتہ شب زمان پارک سے عمران خان کی ممکنہ گرفتاری کے خدشات کے پیش نظر کارکنوں کی بڑی تعداد کے پہنچنے اور احتجاج کرنے پر چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ 22کروڑ عوام تحریک انصاف کے ساتھ کھڑے ہیں۔پارٹی رہنما فواد چودھری کی گرفتاری پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ فواد چودھری تحریک انصاف کے ہراول دستے کے کارکن ہیں، ان کے خلاف کیس انتقامی کارروائی ہے۔عمران خان نے اپنی ممکنہ گرفتاری سے متعلق پارٹی کے سینئر رہنماں سے مشاورت مکمل کرنے کے بعد تحریک انصاف کی مرکزی قیادت کو ہدایات بھی جاری کردیں۔دوسری جانب زمان پارک لاہور میں واقع رہائش گاہ سے چیئرمین پی ٹی آئی کی ممکنہ گرفتاری کے خدشے کے پیش نظر تحریک انصاف کے کارکن مختلف شفٹس میں احتجاج کریں گے ۔ پہلے مرحلے میں لاہور کے مختلف ٹانز کے کارکن زمان پارک کے باہر ڈیوٹی کے فرائض سر انجام دیں گے۔




