بلدیاتی انتخابات ، کل ووٹرز ثابت کریں نیا پاکستان آرہا ہے:عمران

لاہور(پوائنٹ پاکستان)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا مقابلہ 30سال سے ملک کا خون چوسنے والی سیاسی جماعتوں سے ہے۔چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ کل کراچی اور حیدر آباد ڈویژن میں بلدیاتی انتخابات ہو رہے ہیں اور ووٹرز نے کراچی اور حیدرآباد ڈویژن کے بلدیاتی انتخابات میں بھرپور شرکت کرنی ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کا مقابلہ 30 سال سے ملک کا خون چوسنے والی سیاسی جماعتوں سے ہے اور ووٹرز نے اپنے ووٹ سے ثابت کرنا ہے کہ نیا پاکستان آرہا ہے۔چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ پی ٹی آئی پاکستان کو عروج پر لے جانے والی ایک مختلف سیاست ہو گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں