وزیراعظم عمران خان کا ایک روزہ دورۂ کراچی. کراچی کے لیے ایک بیش قیمت تحفہ

کراچی (پوائنٹ پاکستان )وزیراعظم عمران خان آج ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچیں گے۔وزیراعظم گرین لائن بس ریپڈ ٹرانزٹ سسٹم (BRTS) منصوبے کا افتتاح کریں گے۔
35.5 ارب روپے کی خطیر رقم سے مکمل ہونے والا یہ منصوبہ وفاقی حکومت کی جانب سے سندھ کی عوام خصوصا اہلیان کراچی کے لیے ایک بیش قیمت تحفہ ہے۔
گرین لائن بس ریپڈ ٹرانزٹ سسٹم (BRTS) منصوبہ کراچی کے مغربی اور وسطی اضلاع کے 135,000 مسافروں کو روزانہ سفر کرنے کے لیے جدید ترین سفری سہولت فراہم کرے گا، جس سے ان کی سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ (CBD) تک رسائی آسان اور محفوظ بن سکے گی۔
اس منصوبے کو وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کی خصوصی دلچسپی پر وفاقی وزارت منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات نے سندھ انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ کمپنی (SIDCL) کے ذریعے تعمیر کروایا ہے۔

گرین لائن بس ریپڈ ٹرانزٹ سسٹم (BRTS) منصوبے میں 21 اسٹیشنز، ٹکٹنگ رومز، برقی زینے اور سیڑھیاں شامل ہیں،جہاں بجلی کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے بیک اپ جنریٹرزکی سہولت موجود ہے۔

وزیراعظم اس موقع پر تقریب سے خطاب بھی کر یں گے۔ پاکستان ٹیلی ویژن نشر کرے گا۔

قبل ازیں وزیر اعظم صوبے کے انتظامی اور سیاسی امور پر گورنر ہاؤس میں مختلف اجلاسوں کی صدارت کریں گے۔

وزیر اعظم اینگرو پولیمرپلانٹ ایکپینشن کی نقاب کشائی بھی کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں