موٹر وئے پولیس بیٹ نمبر 13نے انسانیت کی خدمت کی مثال رقم کردی

پتوکی (پوائنٹ پاکستان ) موٹر وئے پولیس بیٹ نمبر 13نے انسانیت کی خدمت کی مثال رقم کردی آج دوپہر شوگر ملز پتوکی کے سامنے یہ دلکش اور منفرد منظر تب دیکھنے کو ملا جب ایک شہری بائی پاس پر موٹر سائیکل چلا کر جا رھا تھا کہ شوگر ملز کے سامنے آسکے پاؤں میں اچانک چوٹ آئی تو وہ رک گیا اور بے یارو مدد گار کھڑا تھا کہ موٹر وئے پولیس کی گاڑی پاس سے گزری جب اس نے اس شہری کو دیکھا تو فوراً رکی اور ایک باریش آفیسر اترا اور اپنے عہدے کا فرق دیکھے بغیر نیچے بیٹھا اور اسکو فرسٹ ایڈ دی یہ سب منظر میں نے اپنی آنکھوں سے دیکھا تو رہا نہ گیا میں نے اسکی تصویر بنائی اور اسکو سلیوٹ کیا اسکے اس کام کو سراہا تو اس نے بڑے پیار سے جواب دیا جناب ہمارا فرض ہے ہم انسانیت کی خدمت کو عبادت سمجھ کر کرتے ہیں اسی لیے تو ہم کہتے ہیں موٹر وئے پولیس ہمارا فخر پاکستان کو ایسے اداروں پر فخر ہے اگر ہر ادارہ جو اسکا کام ہے اسکو احسن طریقے سے سر انجام دے گا یہ پاکستان بہت جلد ان شاءاللہ ایک ترقی یافتہ ممالک کی صف میں کھڑا ہوگا
پاکستان موٹر وئے پولیس زندہ باد

اپنا تبصرہ بھیجیں