سمندر پار پاکستانیوں کے لئے ایک اور شاندار سہولت:

(پوائںٹ پاکستان)وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے سمندر پار پاکستانیوں کے لیے ڈیجیٹل (آن لائن) پاور آف اٹارنی سروس کے اجراء کا افتتاح کیا۔

ہر سال تقریباً 75 ہزار پاکستانیوں کو پاور آف اٹارنی بنوانے کے لئے متعلقہ پاکستانی سفارتخانے جانا پڑتا ہے لیکن اب آپ گھر بیٹھے اپنی درخواست جمع کرا سکتے ہیں۔

نادرا کی جانب سے پیش کی جانے والی نئی سروس میں بائیومیٹرک تصدیق اور وڈیو انٹرویو کی آن لائن سہولت فراہم کر دی گئی ہے


اس سروس کی بدولت وقت اور خرچ کی بچت ہو گی اور یہ e-KYC کے عالمی نظام کے تقاضوں کے عین مطابق ہے۔

پائلٹ فیز میں یہ سروس امریکہ اور برطانیہ کے 10 پاکستانی مشنز میں شروع کر دی گئی ہے اور 8 ہفتوں میں دنیا بھر میں فراہم کر دی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں