لاہور(پوائنٹ پاکستان )تفصیلات کے مطابق ملت پارک سے 20لاکھ روپے سے زائد کی نقدی اور زیور چوری کرنے والی گھریلو ملازمہ گرفتار کرلیا گیا۔پولیس کے مطابق ملازمہ راحیلہ بی بی نے مالکان کے گھر پر موجود نہ ہونے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے چوری کی تاہم جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے پکڑی گئی۔ملت پارک پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزمہ کے قبضہ سے 10 لاکھ 50 ہزار روپے نقدی اور چوری کیا گیا 06 تولہ زیور برآمد کرلیا۔ایس پی اقبال ٹان محمد عثمان ٹیپو کا کہنا ہے کہ ملازمہ کے خلاف مقدمہ درج مزید تفتیش عمل میں لائی جا رہی ہے۔




